Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز خیبرپختونخوا اور سندھ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں محمد رضوان نے 70 رنز کی اننگز کھیلی لیکن ان کی ٹیم میچ میں فتح حاصل نہ کر سکی۔ محمد رضوان نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں۔
انہوں نے تین اننگز میں 73 کی اوسط سے 146 رنز اسکور کیے ہیں اور 132.72 کے عمدہ اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب سرفراز احمد کا ستارہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بھی گردش میں ہے۔
سرفراز احمد ایونٹ میں زیادہ رنز اسکور کرنے والے بیٹسمینوں کی فہرست میں ٹاپ 10 کھلاڑیوں میں بھی شامل نہیں ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان نے تین اننگز میں اب تک 23 کی اوسط سے 69 رنز اسکور کیے ہیں۔