Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم نے 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔ دو ٹیسٹ میچوں میں کی دو اننگز میں بھارتی ٹیم نے 500 سے زیادہ رنز اسکور کیے اور اننگز ڈیکلیئر کی۔
فاسٹ بولر کگیسو رباڈا کا کہنا ہے ہماری ٹیم اس سیریز میں بہت دباؤ میں رہی ہے اور میرا نہیں خیال ساؤتھ افریقہ کی ٹیم آج تک اس سے زیادہ دباؤ کا شکار ہوئی ہو گی۔ فاسٹ بولر نے سیریز میں شکست کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ بولرز پرفارم نہیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بولرز کے لیے سب سے بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ گیند پرانی ہونے کے بعد بھی ریورس سوئنگ نہیں ہو رہی ہے جبکہ دوسری جانب بھارت بولنگ لائن نے ہماری ٹیم کو مشکل میں مبتلا کیا ہوا ہے۔
کگیسو رباڈا نے مزید کہا کہ بھارت کے فاسٹ بولرز اور اسپنرز زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریورس سوئنگ ہماری بولنگ اٹیک کا سب سے موثر ہتھیار ہے مگر وہ ان پچز پر کام نہیں کر رہا۔