Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلوی ٹیم کے اسپنر نیتھن لائن ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کا مستقل حصہ ہیں لیکن انہوں نے صرف دو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں کینگروز کی نمائندگی کی ہے۔ نیتھن لائن ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں بھی مستقل جگہ بنانے کے خواہشمند ہیں۔ نیتھن لائن کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھی آسٹریلیا کی جانب سے کھیلنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ فارمیٹ کوئی بھی ہو، کھلاڑی کا کام صرف پرفارم کرنا ہوتا ہے۔ نیتھن لائن نے آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو اپنا ٹارگیٹ بنا لیا ہے۔ انہوں نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ اپنے ملک میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلوں۔
نیتھن لائن نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے میں کسی بھی فارمیٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتا ہوں کیونکہ میں اب بھی اپنی بولنگ میں بہتری لانے کی کوشش کرتا ہوں۔