Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے برطرف کر دیا ہے۔ ماضی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی والے اظہر علی کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان نوجوان بیٹسمین بابر اعظم کو بنایا گیا ہے۔ دونوں کپتان دورہ آسٹریلیا پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
پی سی بی کے مطابق سرفراز احمد کو دونوں فارمیٹ میں ناقص انفرادی کارکردگی کی بنیاد پر کپتانی سے ہٹایا گیا۔ کپتان بنائے جانے کے بعد اظہر علی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی کپتانی کرنے سے بڑا اعزاز اور کوئی نہیں۔ بابر اعظم نے کہا کہ یہ میری ذمہ داری ہے کہ سرفراز احمد نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو جس مقام پر پہنچایا ہے اسے برقرار رکھوں۔
سرفراز احمد نے اظہر علی اور بابر اعظم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کپتانی کے سفر میں ساتھ دینے پر میں اپنے کوچز، ساتھی کھلاڑیوں اور سلیکٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔