Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

حارث سہیل کی قیادت میں بلوچستان کی ٹیم نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی۔ فیصل آباد میں پہلے کھیلتے ہوئے سدرن پنجاب کی بیٹنگ لائن ناکام ہوئی اور صرف 144 رنز تک ہی پہنچ سکی۔ بلوچستان کے فاسٹ بولر عاکف جاوید نے 16 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ محمد اصغر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں امام الحق اور اویس ضیاء پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے بلوچستان کی جانب سے پراعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کرتے ہوئے 60 رنز کی شراکت قائم کی۔
امام الحق 51 اور اویس ضیاء 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد کپتان حارث سہیل اور عمران بٹ کے درمیان ناقابل شکست 47 رنز کی شراکت نے بلوچستان کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔
عمران بٹ 28 اور حارث سہیل 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بلوچستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ امام الحق کو نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔