Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا 10واں میچ ناردرن اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ ناردرن کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹاپ آرڈر بیٹسمین سہیل اختر نے میچ میں شاندار اننگز کھیلی۔ سہیل اختر نے 36 گیندوں پر چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 63 رنز کی اننگز کھیلی اور سندھ کو بڑا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
سہیل خان نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے ابتدائی دو میچوں میں مکمل طور پر ناکام ہوئے تھے۔ وہ سدرن پنچاب کے خلاف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے جبکہ سینٹرل پنجاب کے خلاف انہوں نے ایک رن اسکور کیا تھا۔
سہیل اختر کی دھواں دار اننگز کی بدولت ان کی ٹیم نے سندھ کے خلاف 191 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں سندھ کی ٹیم 125 کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہو گئی۔ شاندار اننگز کی بدولت سہیل اختر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔