Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ندیم خان کو قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ ندیم خان چیف سلیکٹر مصباح الحق اور چھ صوبائی کوچز کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے لیکن ندیم خان کا قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن میں کوئی کردار نہیں ہو گا۔ پی سی بی کے مطابق کوآرڈینیٹر کا شمار سلیکشن کمیٹی کے اراکین میں بھی نہیں ہو گا۔
تمام 6 کوچز سے مسلسل رابطے میں رہنا ندیم خان کی اولین ذمہ داری ہو گی۔ ندیم خان ڈومیسٹک کرکٹ کے میچز دیکھ کر تفصیلی رپورٹ تیار کریں گے اور وہ رپورٹ مصباح الحق کو پیش کریں گے۔
اس موقع پر چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ ندیم خان ڈومیسٹک کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور ندیم خان چیف سلیکٹر مصباح الحق کو ان کے اہداف کے حصول میں مدد کریں گے۔