Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے رواں سال ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اوسط درجے کی بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ فیصل آباد میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے ابتدائی دو میچوں میں بھی وکٹیں لینے میں ناکام رہے تھے۔ انہوں نے ابتدائی دو میچوں میں صرف ایک وکٹ حاصل کی تھی لیکن گزشتہ روز شاداب خان نے سندھ کے خلاف زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا۔
ناردرن کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سندھ کو 192 رنز کا ہدف دیا تھا اور ناردرن کے بیٹسمینوں کی طرح بولرز بھی میچ میں چھائے رہے۔ شاداب خان تین شکار کر کے سب سے نمایاں بولر رہے۔ انہوں نے 28 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
محمد عامر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ عماد وسیم، سہیل تنویر، محمد نواز اور حارث رؤف کے حصے ایک، ایک وکٹ آئی۔ شاداب خان نے ٹورنامنٹ میں اب تک تین میچوں میں 25.00 کی اوسط سے چار وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔