گزشتہ دنوں مچل مارش نے شیفلڈ شیلڈ میچ میں آؤٹ ہونے کے بعد ڈریسنگ روم کی دیوار پر مکا مارا جس وجہ سے وہ ہاتھ کی انجری شکار ہوئے اور چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہو گئے۔ ساؤتھ افریقی کرکٹر ایڈن مرکرم بھی انہی کے نقش قدم پر چل پڑے۔ بھارت کے خلاف پونے ٹیسٹ میں ایڈن مرکرم دونوں اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔
انہوں نے دوسری اننگز میں آؤٹ ہونے کے بعد ڈریسنگ روم کی کسی سخت چیز پر ہاتھ مارا جس وجہ سے ان کی کلائی ٹوٹ ہو گئی اور وہ بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے۔ ایڈن مرکرم کو واپس ساؤتھ افریقہ بھیجا جا رہا ہے۔
ایڈن مرکرم نے کہا کہ اس طرح ساؤتھ افریقہ واپس جانا میرے لیے افسوسناک ہے، میں جانتا ہوں مجھ سے غلطی ہوئی، ہمارے کرکٹ کلچر میں اس کی کوئی جگہ نہیں ہے مگر میں اپنی غلطی سے سیکھنے کی کوشش کروں گا۔