Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ روز برطانوی شاہی جوڑے پرنس ولیم اور کیٹ میڈلٹن نے لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا۔ شاہی جوڑے کی آمد پر این سی اے میں ایک تفریحی میچ منعقد کیا گیا جس میں قومی کرکٹرز نے بھی حصہ لیا اور بولنگ کوچ وقار یونس نے میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پرنس ولیم اور کیٹ میڈلٹن کا استقبال چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور اسکول کے بچوں نے کیا۔ اس موقع پر پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان بھی موجود تھے۔ شاہی جوڑے نے اکیڈمی میں کرکٹ کھیلی اور قومی کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔
شاہی جوڑے سے ملاقات کے بعد حسن علی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کیٹ میڈلٹن اور پرنس ولیم سے ملنا اعزاز کی بات ہے، بادشاہی ان کے خون میں ہے لیکن اس کے باوجود ولیم اور کیٹ بہت سادہ ہیں اور ان میں بہت عاجزی ہے۔
شاہین شاہ آفریدی نے بھی ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ برطانوی شاہی جوڑے سے ملنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔