Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش شکست پر تنقید کی زد میں ہیں۔ قائمہ کمیٹی کے رکن سینیٹر مشاہد اللہ خان نے بھی مصباح الحق کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ مشاہد اللہ نے احمد شہزاد اور عمر اکمل کی سلیکشن پر سوالات اٹھائے۔
سینیٹر مشاہد اللہ کے بیان پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کر دیا گیا ہے۔ پی سی بی نے کہا کہ مصباح الحق کی سربراہی میں قائم کردہ سلیکشن کمیٹی مکمل طور پر بااختیار ہے جو ملک کے بہترین کھلاڑیوں کو پاکستان کی نمائندگی کا موقع دے رہے ہیں۔
پی سی بی نے موقف اختیار کیا کہ کھلاڑیوں کی فارم، فٹنس اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد مصباح اپنے وسیع تجربے کی بنیاد پر پلیئرز کو منتخب کرتے ہیں اور سری لنکا کے خلاف سیریز میں بھی یہی طریقہ کار اپنایا گیا۔
پی سی بی نے مزید کہا کہ مصباح الحق پی سی بی یا کسی اور ادارے کے زیرِاثر نہیں ہیں۔ پی سی بی نے یہ بھی واضح کیا کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو پی ایس ایل 2019 میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔