Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ کے بعد سے سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی ٹیم سے باہر ہیں۔ اس حوالے سے دھونی کی جانب سے کوئی واضح اعلان بھی سامنے نہیں آیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سورو گنگولی بھی اس صورتحال سے پریشان نظر آ رہے ہیں۔ سورو گنگولی کا کہنا ہے کہ وہ دھونی سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ وہ کیا چاہتے ہیں اور کیا نہیں چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ ممکن ہے دھونی اور سلیکٹرز کے درمیان کوئی بات چیت ہوئی ہو جس سے میں لاعلم ہوں۔ سربراہ بی سی سی آئی نے کہا کہ بحیثیت کپتان ویرات کوہلی اور مینجمنٹ کو دھونی کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کرنا ہو گا تاہم یہ کہنا مشکل ہو گا کہ کوہلی کو دھونی سے کتنی امید باقی ہے۔
سورو گنگولی نے ایک ایونٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کو مہندر سنگھ دھونی کی ضرورت ہے، وہ چاہتے ہیں کہ دھونی بھارتی ٹیم کے ساتھ کھیلیں تو دھونی کو لازمی کھیلنا چاہیئے اور اگر مینجمنٹ دھونی کے بغیر کھیلنا چاہیں تو ایسے موقع پر دھونی کو بھی لچک دکھانے کی ضرورت ہو گی۔