سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ دورہ پاکستان کرنے والی ٹی ٹوئنٹی سری لنکن ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کپتان لستھ ملنگا، کوشال پریرا، نروشان ڈکویلا اور کوشال میںڈس کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ ان چار کھلاڑیوں سمیت دس سری لنکن کرکٹرز نے دورہ پاکستان سے انکار کر دیا تھا۔
جن چار کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے ان میں انجیلو پریرا، لہیرو مدوشانکا، سدیرا سمراویکراما اور منود بنوکا شامل ہیں۔ آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 27 اور دوسرا ٹی ٹوئنٹی 30 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ آخری ٹی ٹوئنٹی میں دونوں ٹیمیں یکم نومبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔
سری لنکا اسکواڈ: لستھ ملنگا، کوشال پریرا، کوشال مینڈس، دنوشکا گوناتھیلاکا، اویشکا فرنینڈو، نروشان ڈکویلا، داسن شاناکا، شیہن جےسوریا، بھنوکا راجپاکسہ، اوشاڈا فرنینڈو، وانندو ہسرانگا، لکشن سنداکن، نووان پرادیپ، لہیرو کمارا، اسورو اڈانا اور کسون راجیتھا۔