Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم میں فاسٹ بولر الامین حسین اور عرفات سنی کی واپسی ہوئی ہے جبکہ روبیل حسین کو اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ چیف سلیکٹر منہاج العابدین نے کہا کہ عرفات سنی ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل اچھی پرفارمنس دکھا رہے ہیں جس وجہ سے انہیں منتخب کیا گیا۔
چیف سلیکٹر نے کہا کہ محدود اوورز کی کرکٹ میں ہمارے پاس شکیب الحسن موجود ہیں جو اچھی بولنگ کر رہے ہیں لیکن ان کے ساتھ عرفات سنی جیسے بولر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ الامین حسین نے اپنی فٹنس پر بہت کام کیا ہے اور وہ بھارت میں ہمارے لیے کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔
بنگلہ دیشی اسکواڈ: شکیب الحسن (کپتان)، تمیم اقبال، لٹن داس، سومیا سرکار، محمد نعیم، مشفق الرحیم، محموداللہ، عفیف حسین، مصدق حسین، امین الاسلام، عرفات سنی، محمد سیف الدین، ​​الامین حسین، مستفیض الرحمن اور شفیع الاسلام۔