Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ارجنا راناٹنگا مسلسل پاکستان کے حق میں بیانات دے رہے ہیں۔ تین روز قبل انہوں نے اپنے بورڈ کی جانب سے دیئے گئے بیانات پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا جو حالیہ دورہ پاکستان سے متعلق تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ موجودہ سری لنکن بورڈ کو اس بات کا اندازہ نہیں ہے کہ پاکستان نے ماضی میں ہماری کتنی مدد کی تھی۔
ارجنا راناٹنگا نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ سری لنکا کے دورہ پاکستان کے لیے پی سی بی نے جس طرح کے انتظامات کیے تھے اس پر میں انہیں داد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں پی سی بی سے یہی کہہ سکتا ہوں کہ وہ ہمارے بورڈ حکام کے بیانات کو سنجیدہ مت لیں کیونکہ وہ گیم کو نہیں سمجھتے اور انہیں یہ بھی نہیں پتا کہ سیکیورٹی کیا ہوتی ہے۔
ارجنا راناٹنگا نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ سری لنکا کے عہدیداروں کے حالیہ بیانات نے پاکستان کو بہت پریشان کیا ہو گا، وہ بین الاقوامی کرکٹ کو اپنے ملک میں واپس لانے کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں اور اس طرح کے بیانات کبھی بھی فائدہ مند نہیں ہو سکتے۔