Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

رواں سال کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) میں گیانا ایمازون وارئیرز کی قیادت پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈ شعیب ملک نے کی جن کی قیادت میں گیانا لگاتار گیارہ میچز جیت کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی لیکن اہم معرکے میں ان کی ٹیم ناکام ہو گئی تھی۔ اس شاندار کارکردگی کے بعد ٹی ٹین لیگ کی فرنچائز دہلی بُلز نے انہیں اپنی ٹیم میں منتخب کیا۔
ایک روز بعد ہی مزانسی سپر لیگ (ایم ایس ایل) کی فرنچائز جوزی اسٹارز نے بھی شعیب ملک کے ساتھ معاہدہ کر لیا جو اگلے ماہ شروع ہونے والے دوسرے ایڈیشن میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ شعیب ملک نے جوزی اسٹارز کی ٹیم میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
شعیب ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں جوزی اسٹارز کی طرف سے کھیلنے کے لیے پرجوش ہوں کیونکہ میں نے ساؤتھ افریقہ میں کبھی ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیلی لیکن اپنے ملک کی طرف سے پروٹیاز کی سرزمین پر کئی مرتبہ کھیل چکا ہوں۔