Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بورڈ آف کنٹرول فور کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) کے نومنتخب صدر سورو گنگولی سے سوال ہوا کہ کیا پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے سے متعلق پالیسی میں تبدیلی لائی جائے گی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ پاکستان سے سیریز اسی وقت ہو سکتی ہے جب وزیراعظم نریندر مودی اس کی اجازت دیں گے۔
سورو گنگولی نے کہا کہ ہماری کرکٹ ٹیم جتنے بھی غیرملکی دورے کرتی ہے اس کی اجازت پہلے حکومت سے لینی پڑتی ہے اس لیے بہتر یہی ہو گا کہ آپ یہ سوال مجھ سے مت پوچھیں بلکہ نریندر مودی سے اس کا جواب لیں۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آئی سی سی یا ایشائی ایونٹس میں تو ایک دوسرے سے میچ کھیل لیتی ہیں لیکن دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ سیریز ایک طویل عرصے سے نہیں ہو رہی۔ روایتی حریفوں کے درمیان آخری سیریز 2012 میں بھارت میں کھیلی گئی تھی۔