بابر اعظم کو قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ بابر اعظم کو انگریزی زبان پر عبور حاصل نہیں ہے لیکن دورہ آسٹریلیا سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ ان کی یہ کمزوری ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
بابر اعظم کو بطورِ کپتان آسٹریلیا میں میڈیا سے گفتگو کرنی ہو گی تاہم پی سی بی نے ان کے لیے ایک مترجم کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی آسٹریلیا میں ایک مترجم سے بات چیت جاری ہے اور جلد ہی اس کا حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق دورہ آسٹریلیا سے قبل پی سی سی بابر اعظم کے ساتھ کچھ سیشن بھی کرے گا اور اس میں انہیں بتایا جائے گا کہ وہ کس طرح آسٹریلین میڈیا کا سامنا کر سکتے ہیں۔