انگلینڈ میں آئندہ سال ہونے والے دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ کے ابتدائی ڈرافٹ میں 11 پاکستانی پلیئرز شامل تھے لیکن صرف تین قومی کرکٹرز کو مختلف ٹیموں کی جانب سے خریدا گیا ہے۔ فاسٹ بولر محمد عامر کو لندن اسپرٹس ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ محمد عامر کو ڈرافٹ کی دوسری بہترین کیٹگری میں شامل کیا گیا تھا اور انہیں ایک لاکھ پاؤنڈ میں خریدا گیا۔ شاداب خان کو سدرن بریو نے اپنی ٹیم میں منتخب کیا۔ آل راؤنڈر کو 75 ہزار پاونڈ میں خریدا گیا۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو برمنگھم فونیکس کی ٹیم میں جگہ ملی۔ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بابر اعظم کو حیران کن طور پر کوئی خریدار نہ ملا۔ شاہد آفریدی، محمد حفیظ، شعیب ملک، عماد وسیم، وہاب ریاض، عثمان شنواری اور فہیم اشرف بھی خریدار کا انتظار کرتے رہ گئے۔