Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے لیف آرم اسپنر کاشف بھٹی کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور بہت کم لوگ کاشف بھٹی کے نام سے واقفیت رکھتے ہیں۔ سندھ کے شہر نوابشاہ سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ کاشف بھٹی فرسٹ کلاس کرکٹ کا خاصہ تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے 2007 میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا اور اب تک 83 فرسٹ کلاس میچز کھیل چکے ہیں۔
کاشف بھٹی نے ان میچز میں 22 کی شاندار اوسط سے 327 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ وہ 95 لسٹ اے اور 46 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیل چکے ہیں۔ کاشف بھٹی نیشنل ٹی ٹوئنٹی اور قائد اعظم ٹرافی میں سندھ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
لیفٹ آرم اسپینر نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں تو خاطر خواہ پرفارمنس نہیں دے سکے تاہم رواں قائد اعظم ٹرافی کے تین میچز میں وہ دس وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں۔