Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ سیکیورٹی وفد کو کراچی اور لاہور سمیت راولپنڈی میں بھی سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے انتظامات سے مطمئن ہو کر اپنی انڈر-16 ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بنگلادیشی ٹیم 22 اکتوبر کو راولپنڈی پہنچے گی۔
مہمان ٹیم دورے کے دوران دو تین روزہ اور تین ایک روزہ میچز کھیلے گی۔ سیریز کے تمام میچز کے آر ایل گراؤنڈ راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا تین روزہ میچ 25 سے 27 اکتوبر اور دوسرا تین روزہ میچ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا۔
ایک روزہ میچز 4، 6 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کی انڈر-19 کا اعلان پہلے ہی ہو چکا ہے۔ عالیان محمود دونوں فارمیٹس میں ٹیم کے کپتان اور محمد وقاص نائب کپتان ہوں گے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی ویمن اور مینز ٹیموں کو بھی پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔