Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان انڈر-19 کرکٹ ٹیم کی چین میں کرکٹ کے ساتھ ساتھ تفریح بھی جاری ہے۔ قومی انڈر-19 ٹیم کے کھلاڑیوں نے دیوار چین کا دورہ کیا۔ پاکستان انڈر-19 کرکٹ ٹیم کے کرکٹرز کو دیوار چین کی تاریخ کے بارے میں بتایا گیا۔ کھلاڑیوں نے اولمپکس اسٹیڈیم میں بھی وقت گزارا اور خوب انجوائے کیا۔
پاکستان کے ساتھ افغانستان انڈر-19 ٹیم کے کھلاڑی بھی موجود تھے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے تاریخی اور سیاحتی مقامات پر تصاویر بھی بنوائیں۔ پاکستان اور افغانستان کی انڈر-19 ٹیمیں دوستانہ سیریز کھیلنے کیلئے چین میں موجود ہیں جس میں میزبان ملک کی ٹیم بھی حصہ لے رہی ہے۔
پاکستان اور افغانستان کی مشترکہ ٹیم چین کی یونیورسٹی کی ٹیم خلاف بھی میچ کھیلے گی۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کے مشورے پر ہی یوتھ فرینڈ شپ کرکٹ سیریز کا انعقاد کیا گیا تھا۔