Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش کے کرکٹرز نے ہڑتال کر دی جس وجہ سے دورہ بھارت خطرے میں پڑ گیا ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم نے تین نومبر سے شروع ہونے والے دورہ بھارت میں تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ بنگلہ دیشی کرکٹرز نے گیارہ مطالبات کی منظوری تک ہر قسم کی کرکٹ میں شرکت سے معذرت کر لی۔
کھلاڑیوں کے مطالبات میں معاوضے کی ادائیگی کا نظام اور پریکٹس کے دوران دی جانے والی سہولیات کی بہتری شامل ہے۔ سینیئر کھلاڑیوں شکیب الحسن اور تمیم اقبال نے اکیڈمی گراؤنڈ میرپور میں دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ہڑتال کا اعلان کیا۔
کھلاڑیوں نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) میں بھی مقامی کھلاڑیوں کی فیس بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ جلد پلیئرز کے مطالبات پر عمل کر کے معاملہ حل کر لیا جائے گا۔