Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے اہم میچ میں سدرن پنجاب نے محمد حفیظ اور زاہد محمود کی زبردست بولنگ کی بدولت سندھ کو شکست دے کر سیمی فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔ سدرن پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے فیصلہ کیا لیکن تین کھلاڑی چار رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے۔ اس کے بعد شعیب ملک اور وہاب ریاض نے ٹیم کو سنبھالا۔
وہاب ریاض کے 41، شعیب ملک کے 38، عامر یامین کے 27 اور بلاول بھٹی کے *25 رنز کی بدولت سدرن پنجاب کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔
ہدف کے تعاقب میں سندھ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور 17.4 اوورز میں 144 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ محمد حفیظ اور زاہد محمود نے چار، چار شکار کیے۔ محمد حفیظ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔