Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا افتتاحی ایڈیشن جیتنے والی فرنچائز راجستھان رائلز نے اگلے ایڈیشن کے لیے اینڈریو بیری مکڈونلڈ کو اپنا ہیڈکوچ مقرر کر لیا ہے۔ سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ اینڈریو مکڈونلڈ لیسسٹرشائر، وکٹوریا اور میلبرن رینیگیڈز کی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
اینڈریو مکڈونلڈ انڈین پریمیر لیگ 2009 میں دہلی ڈیئرڈیولز کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔ اس کے بعد 13-2012 میں ان کا رائل چیلنجرز بنگلور کے ساتھ معاہدہ ہوا اور وہ رائل چیلنجرز بنگلور کے بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں۔
اینڈریو مکڈونلڈ نے راجستھان رائلز کے ساتھ معاہدہ ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں رائلز کی فیملی کو جوائن کرنے کیلئے بہت پرجوش ہوں، یہ میرے لیے ایک چیلنج ہے اور میں اس کا بےصبری سے انتظار کر رہا ہوں۔