Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ٹیسٹ فاسٹ بولر عمران خان سینیئر کی ڈھائی سال بعد قومی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ عمران خان کو آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ الحمداللہ، ڈھائی سال بعد میں ٹیسٹ ٹیم کا دوبارہ حصہ بننے کے لیے پرجوش ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ مجھے پر اعتماد کرنے کے لیے میں ہمیشہ کی طرح مصباح الحق، وقار یونس اور کبیر بھائی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی فیملی، دوستوں اور خیرخواہوں کا بھی شکرگزار ہوں۔
عمران خان نے پاکستان کی طرف سے 9 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 30.14 کی اوسط سے 28 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ عمران خان نے پاکستان کی طرف سے آخری ٹیسٹ میچ جنوری 2017 میں آسٹریلیا کیخلاف ہی کھیلا تھا۔