Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دورہ آسٹریلیا کے لیے نوجوان فاسٹ بولر موسیٰ خان کو ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں موسیٰ خان کو ٹیم میں منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ شاداب خان نے موسیٰ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قومی اسکواڈ میں شامل ہونے پر مبارک ہو۔
انہوں نے کہا کہ موسیٰ میرے لیے بھائیوں کی طرح ہے، ہم دونوں اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے اکٹھے کھیل چکے ہیں اور موسیٰ بہت جلدی سیکھتے ہیں۔ موسیٰ خان سات فرسٹ کلاس میچوں میں 17 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
انہوں نے چھ لسٹ اے میچز میں سات کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کا راستہ دکھایا ہے جبکہ آٹھ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 12 کھلاڑی ان کا شکار بن چکے ہیں۔ موسیٰ خان پاکستان انڈر-19 ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔