Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گریم اسمتھ کو میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی طرف سے تاحیات اعزازی رکنیت دے دی گئی ہے۔ گریم اسمتھ کو 22 سال کی عمر میں ساؤتھ افریقی ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی اور وہ اپنے ملک کی کرکٹ ٹیم کے سب سے کم عمر کپتان تھے۔
انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 48.25 کی اوسط سے 9265 رنز اسکور کیے جس میں 27 سنچریاں بھی شامل ہیں۔ گریم اسمتھ ٹیسٹ کرکٹ میں ساؤتھ افریقہ کے تیسرے کامیاب بیٹسمین ہیں۔ 2003 کا دورہ انگلینڈ ان کے لیے یادگار ثابت ہوا کیونکہ وہ سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں دو ڈبل سنچریاں اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔
گریم اسمتھ نے اعزازی رکنیت دینے پر ایم سی سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے شاندار اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ لارڈز کے تاریخی میدان سے میری بہت یادیں وابستہ ہیں اور اس گراؤنڈ پر مستقبل میں مزید شاندار یادوں کیلئے پرجوش ہوں۔