Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار کو دنیائے کرکٹ میں "لیڈی بوم بوم" کا لقب مل چکا ہے۔ ندا ڈار ویمنز بگ بیش لیگ (ڈبلیو بی بی ایل) کھیلنے کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہیں جہاں وہ سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ ندا ڈار نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر ہوں جو یہ لیگ کھیل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھ پر ذمہ داری ہے کہ میں یہاں پرفارم کروں، زیادہ سے تجربہ حاصل کروں اور پھر اسے قومی ٹیم کی کھلاڑیوں کے ساتھ شیئر کروں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ویمن کرکٹ کے فروغ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بہت کام کر رہا ہے۔
آل راؤنڈر نے کہا کہ میں گلیوں اور کھلے میدانوں میں اپنے بھائیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتی تھی، کسی کو نہیں پتا تھا کہ میں لڑکی ہوں، وہاں ہر کوئی مجھے چھوٹا لڑکا سمجھتا تھا۔