Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کا مشکل دورہ بھارت مہمان ٹیم کی شکست کے ساتھ اختتام کو پہنچ چکا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی گئی جو 1-1 سے برابر رہی تھی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں بھارت کو کامیابی ملی تھی اور آخری میچ میں ساؤتھ افریقہ نے فتح حاصل کر کے سیریز برابر کی تھی۔
اس کے بعد بھارت اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آمنے سامنے ہوئیں۔ کرکٹ کے طویل فارمیٹ میں ساؤتھ افریقہ کو تینوں میچز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ مہمان ٹیم کی شکست پر انگلیںڈ کے سابق کپتان مائیکل وان کافی پریشان نظر آ رہے ہیں۔
مائیکل وان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ کرکٹ کے لیے ساؤتھ افریقہ کی ٹیسٹ ٹیم کی کارکردگی تشویشناک ہے، اس کھیل کو ساؤتھ افریقہ کی مضبوطی چاہیئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹیم کی بہتری کیلئے مارک باؤچر، گریم اسمتھ اور جیک کیلس کی خدمات حاصل کی جائیں۔