Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بابر اعظم رواں سال ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک کے بعد ایک ریکارڈ بنا رہے ہیں۔ پہلے انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک سال میں عمر اکمل کا سب سے زیادہ رنز بنانے ریکارڈ توڑا، اب وہ عمر اکمل کا ایک اور ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
بابر اعظم رواں سال ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 13 نصف سنچریاں اسکور کر چکے ہیں جبکہ عمر اکمل نے 2016 میں 12 نصف سنچریاں بنا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ انہوں نے یہ اعزاز خیبرپختونخوا کیخلاف 83 رنز بنا کر حاصل کیا۔
بابر اعظم انفرادی ریکارڈز تو قائم کر رہے ہیں لیکن یہ کارکردگی ان کی ٹیموں کے زیادہ کام نہیں آ رہی۔ نوجوان بیٹسمین نے 16 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 50 سے زائد گیندیں کھیلیں اور صرف سات مرتبہ ہی ان کی ٹیم کو کامیابی ملی۔ اس فہرست میں سب سے کامیاب بیٹسمین انگلینڈ کے جیسن روئے ہیں جنہوں نے پانچ مرتبہ 50 سے زائد گیندوں کا سامنا کیا اور ہر بار ان کی ٹیم فتح سے ہمکنار ہوئی۔