Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ روی شاستری ساؤتھ افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے بائیں ہاتھ کے اسپنر شہباز ندیم کی کارکردگی سے متاثر ہوئے ہیں۔ ٹیمبا باوما ٹیسٹ کرکٹ میں شہباز ندیم کا پہلا شکار بنے جبکہ پہلی اننگز وہ انرچ نورٹجے کو بھی آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے اور جارج لینڈے کو رن آؤٹ کر کے پویلین واپس بھیجا۔
دوسری اننگز میں شہباز ندیم نے تھیونس ڈی برائن اور لنگی نگیڈی کی وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں 40 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے روی شاستری نے کہا کہ جب شہباز نے پہلی وکٹ حاصل کی تو میں ان سے بہت متاثر ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اگر بشن سنگھ بیدی وہاں ہوتے تو وہ کہتے خوش رہو جوان! کیونکہ وہ اسپنر کے لیے ایک شاندار گیند تھی اور یہ سب باہر سے دیکھنا بہت کلاسیکل تھا۔ روی شاستری نے مزید کہا کہ خوشی ہوئی کہ انہوں نے ہوم کراؤڈ کے سامنے میچ کو ختم کیا۔