Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے راؤنڈ میچز کے آخری میچ میں ناردرن نے بلوچستان کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔ بلوچستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 155 رنز اسکور کیے۔ بلوچستان کی جانب سے حسین طلعت کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ حسین طلعت نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 77 رنز اسکور کیے۔
شاداب خان نے اپنی گھومتی گیندوں سے بلوچستان کے بلے بازوں کو خوب پریشان کیا۔ انہوں نے 26 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ہدف کے تعاقب میں اوپننگ بیٹسمین علی عمران نے 63 رنز کی اننگز کھیل کر ناردرن کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔
انہوں نے 37 گیندوں پر 63 رنز بنائے۔ روحیل نذیر نے بھی نصف سنچری اسکور کی اور ناردرن نے 3 اوورز پہلے ہی مطلوبہ ہدف عبور کر لیا۔ عماد وسیم کی قیادت میں ناردرن ٹیم نے پانچ میں سے چار میچوں میں کامیابی حاصل کی۔