بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین روہت شرما نے رواں سال تینوں فارمیٹس میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ روہت شرما ورلڈکپ 2019 کے سب سے کامیاب بیٹسمین تھے۔ انہوں نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں زبردست بیٹنگ کارکردگی کا دکھائی۔
روہت شرما نے دو سنچریوں اور ایک ڈبل سنچری کی بدولت تین ٹیسٹ میچوں میں 529 رنز اسکور کیے اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
روہت شرما رواں سال بھارت کی جانب سے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بیٹسمین ہیں۔ انہوں نے ون ڈے میں چھ اور ٹیسٹ میں تین سنچریاں اسکور کی ہیں۔
رواں سال روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کی طرف سے سب سے زیادہ رنز اسکور کیے ہیں۔ تینوں فارمیٹس میں سب سے زیادہ چھکے بھی انہوں نے ہی لگائے ہیں۔ وہ رواں سال 6 میچوں میں مین آف دی میچ قرار پائے۔