Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

گزشتہ روز سینٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کی ٹیموں کے درمیان سنسی خیز مقابلے میں کے پی نے سینٹرل پنجاب کی مضبوط ٹیم کو شکست دے کر سیمی فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی۔ سینٹرل پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کی شاندار اننگز کی بدولت حریف ٹیم کو 174 رنز کا ہدف دیا تھا۔
ہدف کے تعاقب میں اوپننگ بیٹسمین فخر زمان نے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ فخر زمان نے 54 گیندوں دو چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 82 رنز اسکور کیے لیکن آل راؤنڈر خوشدل شاہ کی برق رفتار اننگز نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
خوشدل شاہ نے نمبر پانچ پر بیٹنگ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 46 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔ خیبرپختونخوا نے مطلوبہ ہدف دو گیندیں پہلے ہی حاصل کر لیا۔ خوشدل شاہ کو دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
خوشدل شاہ نے میچ کے بعد اپنی سلیکشن کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کا اعلان ہوا تو اپنا نام سن کر بےحد خوش ہوا۔ آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہو گی کہ آسٹریلیا میں پاکستان کے لیے اسی طرح پرفارم کروں۔