Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ محمد موسیٰ کو ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے جبکہ نسیم شاہ کو صرف ٹیسٹ ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ محمد موسیٰ نے دورہ آسٹریلیا ہر ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کو ٹارگٹ کر لیا ہے۔
محمد موسیٰ کا کہنا ہے کہ تیز رفتار میری خوبی ہے، سیریز میں ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ آؤٹ کرنے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ وقار یونس اور شعیب اختر میرے فیورٹ بولرز ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ میں انہی کے نقش قدم پر چلوں گا۔
دوسری جانب فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی دورہ آسٹریلیا پر کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ رفتار کے ساتھ سوئنگ پر بھی مہارت حاصل ہے، آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں ٹف ٹائم دیں گے۔ نوجوان فاسٹ بولر نے بتایا کہ وقار یونس وسیم اکرم اور شعیب اختر ان کے فیورٹ بولرز ہیں۔