Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اپنی تیز رفتار بولنگ سے دنیائے کرکٹ میں پہچانے جانے والے ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر این بشپ آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولنگ اٹیک سے متاثر ہوئے ہیں۔
این بشپ نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہمیشہ ہی پیس اٹیک ملتا ہے اور اب بھی ٹیم میں نوجوان بولرز کو شامل کیا گیا ہے جو تیز رفتار بولنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
سابق فاسٹ بولر نے بتایا کہ گزشتہ برس ہونے والے انڈر-19 کرکٹ ورلڈکپ میں موسیٰ خان اور ان کے ساتھی فاسٹ بولرز سے ملا تھا، ان فاسٹ بولرز نے مجھ سے کئی سوالات پوچھنے میں دلچسپی لی۔
این بشپ نے مزید کہا کہ اب موسیٰ خان اور شاہین شاہ آفریدی سینیئر لیول پر بھی اکٹھے ہو گئے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ اس بولنگ اٹیک میں تجربے کی کمی ہے لیکن نوجوان فاسٹ بولرز آسٹریلوی ٹیم کو سرپرائز کر سکتے ہیں۔