Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ اپنے اختتام کی جانب رواں دواں ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل سینٹرل پنجاب اور سندھ کی ٹیموں کو ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم قرار دیا جا رہا تھا مگر دونوں ہی ٹیموں نے ناقص کھیل پیش کر کے ان دعوؤں کو غلط ثابت کر دیا اور دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے بھی باہر ہو گئیں۔
سینٹرل پنجاب نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں پانچ میچز کھیلے جس میں سے صرف ایک ہی میچ میں کامیابی حاصل کی اور پوائنٹس ٹیبل پر یہ ٹیم سب سے آخری پوزیشن پر موجود ہے۔ دوسری جانب سندھ کی ٹیم پانچ میں سے دو میچز جیت کر پانچویں نمبر پر ہے۔
واضح رہے کہ فیصل آباد میں شیڈول نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں نادرن، بلوچستان، سدرن پنجاب اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز آج کھیلے جا رہے ہیں جبکہ فائنل کل کھیلا جائے گا۔