Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

دورہ آسٹریلیا کے لیے عثمان قادر کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ ملنے کے بعد پاکستان کے سابق کرکٹر عبدالقادر (مرحوم) کی خواہش پوری ہو گئی۔ عثمان قادر نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں منتخب ہونے پر ان کے والد کی خواہش پوری ہو گئی جس وجہ سے مجھے بہت خوشی ہے، اس موقع پر میں اپنی فیملی اور کوچز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
لیگ اسپنر نے کہا کہ سلیکٹرز نے ان پر اعتماد کیا ہے اور اگر آسٹریلیا میں موقع ملا تو انشاءاللہ اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ برسوں میں آسٹریلیا میں کافی کلب کرکٹ کھیلی اور پرتھ اسکورچرز کی نمائندگی بھی کی ہے۔
عثمان قادر نے مزید کہا کہ میں نے اپنے والد سے بہت کچھ سیکھا ہے، جو انہوں نے بتایا اس پر عمل کرنے کی پوری کوشش کر رہا ہوں۔ گوگلی کو اپنے والد کی امانت قرار دیتے ہوئے عثمان قادر کا کہنا تھا کہ وہ اس کی حفاظت کریں گے۔