Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنے بورڈ کو تجویز دی ہے کہ بھارت میں ٹیسٹ میچز صرف پانچ سرفہرست سینٹرز پر ہونے چاہیئں۔ بھارت اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے میچز وشاکاپٹنم، چنائی اور رانچی میں کھیلے گئے۔
تیسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام کے بعد صحافی نے سوال کیا کہ کیا ٹیسٹ کرکٹ صرف کولکتہ، ممبئی، چنائی، دہلی اور بنگلور جیسے گراؤنڈز پر ہی ہونی چاہیئے؟ ویرات کوہلی نے کہا کہ بھارت میں ایسوسی ایشنز کو میزبانی دینے کی روٹیشن پالیسی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں یہ روٹیشن پالیسی صرف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز تک محدود ہونی چاہیئے، ٹیسٹ میچز انگلینڈ اور آسٹریلیا کی طرح مخصوص سینٹرز پر ہونے چاہیئں۔
ویرات کوہلی نے مزید کہا کہ یہ پالیسی ٹیسٹ کرکٹ کو زندہ رکھنے اور شائقین کو اسٹیڈیم لانے میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا میں متعدد کرکٹ سینٹرز ہیں لیکن یہ دونوں ٹیمیں اپنے ٹیسٹ میچز صرف چھ گراؤنڈز پر کھیلتی ہیں۔