دس سال پہلے سری لنکن ٹیم پر لاہور میں حملہ ہوا تو اس میں سری لنکن ٹیم کے سابق کپتان کمار سنگاکارا بھی موجود تھے تاہم خوش قسمتی سے وہ بچ گئے۔ ان دس سال میں کمار سنگاکارا نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا تاہم اب وہ پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں۔ میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی صدارت کمار سنگاکارا کے سپرد ہے۔ ایم سی سی کی ٹیم کے دورہ پاکستان کی بات چیت بھی جاری ہے۔ کمار سنگاکارا نے کہا کہ اگر ایم سی سی کا دورہ پاکستان طے پا گیا تو وہ ضرور ساتھ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو سیم خان نے بریفنگز دی ہیں تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ کمار سنگاکارا نے مزید کہا کہ خوشی ہے سری لنکن ٹیم نے پھر سے پاکستان کا دورہ کیا اور دورے کے حوالے سے بہت مثبت باتیں سنی ہیں۔