Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کو بھارت میں میزبان ٹیم کے خلاف عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارت نے تیسرے ٹیسٹ میں بھی کامیابی حاصل کر کے تین میچوں کی سیریز میں کلین سوپ مکمل کیا۔ بھارت نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں ساؤتھ افریقہ کو اننگز اور 202 رنز سے شکست دی۔ رانچی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلی اننگز 497 رنز بنا کر ڈیکلیئر کی تھی۔
جواب میں ڈوپلیسی الیون کی ٹیم 162 اور 133 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ڈبل سنچری بنانے والے روہت شرما مین آف دی میچ اور مین آف دی سریز قرار پائے۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ناقابل شکست بھارت کے پوائنٹس کی تعداد 240 ہو گئی ہے۔
ٹیسٹ سیریز میں بھارت کی لگاتار فتوحات میں تین مہرے کارگر ثابت ہو رہے ہیں۔ لگاتار 11 ہوم ٹیسٹ سیریز جیتنے کے دوران ویرات کوہلی بھارت کے سب کامیاب بیٹسمین ثابت ہوئے۔ انہوں نے اس دوران 72 کی شاندار اوسط سے 2907 رنز بنائے جبکہ بولنگ میں رویچندرن ایشون نے 195 شکار کیے۔ اجنکیا ریہانے 36 کیچز لے کر کامیاب فیلڈر رہے۔