Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کا ہوم سیزن شروع ہونے میں چند دن رہ گئے ہیں۔ کینگروز کا سب سے پہلے سری لنکا کے ساتھ مقابلہ ہو گا جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی جس میں سے ایک ٹیسٹ میچ کا انعقاد مصنوعی روشنیوں میں ہو گا۔
آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ پاکستان کی غیرمتوقع کارکردگی کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہیں۔ جوش ہیزل ووڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان سے کسی چیز کی توقع نہ کرنا سب سے بڑا خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ کو لگتا ہے کہ پاکستان ٹیم شکست کھا چکی ہے وہ اسی وقت زبردست پرفارمنس دکھا دیتے ہیں جیسا انہوں نے پچھلی دفعہ برسبین ٹیسٹ میں کیا تھا۔
جوش ہیزل ووڈ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی غیرمتوقع پرفارمنس ہی ہمارے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔