Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے پاس اگر کوئی بہترین اوپننگ بیٹسمین ہے تو وہ کامران اکمل ہے۔ راشد لطیف کا ماننا ہے کہ کرکٹ کے مختصرترین فارمیٹ میں کامران اکمل ملک کی نمائندگی کا حق رکھتے ہیں۔ سابق وکٹ کیپر کا خیال ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کامران اکمل کو منتخب نہ کر کے غلطی کی گئی ہے۔
راشد لطیف نے کہا کہ سرفراز احمد کو ڈراپ کرنے کے بعد انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کامران اکمل ان کا بہترین متبادل تھے۔ انہوں نے کہا کہ محمد رضوان کو صرف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرنا چاہیئے تھا۔
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بابر اعظم نے سینٹرل پنجاب کی ٹیم کا کپتان ہونے کی حیثیت سے خود اوپننگ کی جبکہ کامران اکمل کو تیسرے نمبر پر کھلایا۔ راشد لطیف نے بابر اعظم کے اس فیصلے پر بھی تنقید کی۔