Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دورہ آسٹریلیا کے لیے نوجوان فاسٹ بولر موسیٰ خان کو پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ موسیٰ خان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں جبکہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2019 میں وہ ناردرن کی ٹیم کا حصہ تھے۔ نوجوان فاسٹ بولر کو تیزرفتار بولنگ کی وجہ سے قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
موسیٰ خان کی مدد کرنے کے لیے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر بھی میدان میں آ گئے ہیں۔ انہوں نے مشکل دورہ آسٹریلیا کے لیے موسیٰ خان کو مفید مشورہ دیا ہے۔ شعیب اختر نے بتایا کہ میری موسیٰ سے ملاقات ہوئی ہے، میں نے اسے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں تیزرفتار اور شارٹ پچ بولنگ کرنا۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے گراؤنڈز بڑے ہیں اس لیے وہاں شارٹ بولنگ پر چھکا لگنا آسان نہیں ہوتا، اکثر بلے کا اوپری کنارہ لگ کر کیچ آؤٹ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور مجھے یقین ہے اسے شارٹ پچ بولنگ پر وکٹیں ملیں گی۔