Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ اسکواڈ میں نوجوان فاسٹ بولرز کو شامل کیا گیا ہے جس میں موسیٰ خان، نسیم شاہ، محمد حسنین اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ نے بولنگ اٹیک پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ان کے ہوم گراؤنڈ پر اس بولنگ اٹیک کے ساتھ ہمارے پاس جیتنے کے زیرو فیصد موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ کن بنیادوں پر ناتجربہ کار بولرز کا انتخاب کیا گیا ہے جنہوں نے پہلے کبھی آسٹریلیا کا دورہ نہیں کیا اگرچہ موسیٰ خان اور نسیم شاہ میں صلاحیت موجود ہے لیکن وہ صرف 18 سال کے ہیں۔
رمیز راجہ نے مزید کہا کہ ایک نوجوان بولر کو موقع دینا سمجھ میں آتا ہے لیکن آپ اپنے پورے بولنگ اٹیک میں ناتجربہ کار بولرز کو شامل نہیں کر سکتے خاص طور پر کھیل کے طویل ترین فارمیٹ میں۔