Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم میں لیفٹ آرم اسپنر کی کمی کو شدت سے محسوس کیا جا رہا تھا۔ اس کمی کو پورا کرنے کے لیے نوابشاہ سے تعلق رکھنے والے کاشف بھٹی کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کاشف بھٹی کا ڈیبیو متوقع ہے۔
لیفٹ آرم اسپنر کاشف بھٹی نے اس مقام تک پہنچنے کا سفر بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 2000ء میں نوابشاہ سے ٹیپ بال کرکٹ کھیلنا شروع کی، اس وقت ان کے بھائی عارف بھٹی کلب کرکٹ کھیل رہے تھے۔
کاشف بھٹی نے بتایا کہ کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھنے میں ان کے بھائی کا بڑا ہاتھ رہا اور انہوں نے ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
کاشف بھٹی کے مطابق انہوں نے نوابشاہ سے انڈر-19 کرکٹ کھیلی جبکہ اس کے بعد حیدرآباد ریجن سے کھیلا اور 2004ء میں وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) تک پہنچے۔
کاشف بھٹی نے مزید کہا کہ پاکستان کے بڑے بڑے بلے بازوں کو آؤٹ کر چکا ہوں جس سے ان کی بولنگ میں پختگی آئی۔