Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلوی اسپنر نیتھن لائن نے آئندہ ٹیسٹ سیریز میں بابر اعظم اور اظہر علی کو آسٹریلیا کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں نیتھن لائن نے کہا کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بابر اعظم اور اظہر علی سے نمٹنا چیلنج ہو گا۔ آسٹریلوی اسپنر نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ورلڈ کلاس پلیئر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اظہر علی کسی تعریف کے محتاج نہیں وہ گزشتہ مرتبہ بھی آسٹریلیا آئے تو انہوں نے یہاں رنز اسکور کیے تھے۔ اظہر علی نے گزشتہ دورہ آسٹریلیا میں 81 کی اوسط سے 406 رنز بنائے تھے۔
آسٹریلیا اور پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے دوسرا ٹیسٹ 29 نومبر سے شروع ہو گا۔ واضح رہے کہ پاکستان آسٹریلیا میں لگاتار آٹھ ٹیسٹ سیریز ہار چکا ہے۔