Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کی ویمن ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ قومی ویمن ٹیم کی قیادت بسمعہ معروف کریں گی۔ عالیہ ریاض، سدرہ نواز، ناہیدہ خان، ڈیانا بیگ، جویریہ خان، سدرہ امین، عائشہ ظفر، عمیمہ سہیل، ارم جاوید، ثناء میر، صبا نذیر، سعدیہ اقبال، کائنات امتیاز اور انعم امین اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
چیف سلیکٹر ویمن کرکٹ ٹیم عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ ہوم سیریز کے لیے نئی اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے، دورہ ساؤتھ افریقہ کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف سیریز قومی ویمن ٹیم کی پہلی اسائنمنٹ ہے جس کے لیے متوازن اسکواڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمن ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 26 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔