Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے بعد آئی سی سی نے ٹیسٹ پلئیرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ روہت شرما ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں شامل ہو گئے ہیں۔ ساؤتھ افریقہ کے خلاف سیریز میں روہت شرما نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا اور 529 رنز بنا کر مین آف دی سیریز قرار پائے تھے۔ روہت شرما نے چار درجے ترقی کے بعد دسویں پوزیشن سنبھال لی ہے۔
ان کی شمولیت کے بعد ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں بھارت کے چار بیٹسمین شامل ہو گئے جن میں ویرات کوہلی، اجنکیا ریہانے اور چتیشور پجارا بھی شامل ہیں۔ بیٹنگ رینکنگ میں اسٹیو اسمتھ پہلے، ویرات کوہلی دوسرے اور کین ولیمسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
پاکستان کا کوئی بیٹسمین ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔ بولنگ رینکنگ میں پیٹ کمنز پہلے، کگیسو رباڈا دوسرے اور جیسن ہولڈر تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ بولرز میں بھی کوئی پاکستانی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔